دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب

دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب

مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب ہے اور ہیڈمرالہ لے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد ایک لاکھ 67ہزار کیوسک سے کم ہوکر ایک لاکھ نو ہزار دو سو تیرہ کیوسک ہوگئی ہے تاہم نچلے درجے کا سیلاب ہے ، محکمہ ایری گیشن کے مطابق ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں مجموعی پانی کی آمد ایک لاکھ25ہزار سات سو اٹھارہ کیوسک ہے جس میں مقبوضہ کشمیر سے آکر ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں شامل ہونے وا لے دو دریاوں دریائے جموں توی میں بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی آمد تیرہ ہزار پانچ سو اٹھائیس کیوسک اور دریائے مناور توی میں پانی کی آمد دو ہزار نوسو 77کیوسک ہے ، ضلعی انتظامیہ نے سیلاب سے نمپٹنے کیلئے تما م تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں اور دریاؤں وبرساتی نالوں کے پانی کی مانیٹرنگ چوبیس گھنٹے جاری ہے ، ہیڈمرالہ سے دریائے چناب سے نکلنے والی نہر مرالہ راوی لنک میں بیس ہزار کیوسک پانی اور نہر اپر چناب میں بارہ ہزار نوسو کیوسک پانی چھوڑا جارہا ہے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میثم عباس کے مطابق دریائے چناب ، دریائے جموں توی ، دریائے مناور توی ، برساتی نالہ ایک، نالہ ڈیک ، نالہ بھیڈ اور نالہ پلکھو نارمل بہہ رہے ہیں۔

Most Popular