رواں سال جولائی تک بھارت نے 542 مرتبہ لائن آف کنٹرول پر، فائر بندی کی: ترجمان دفتر خارجہ

رواں سال جولائی تک بھارت نے  542 مرتبہ لائن آف کنٹرول پر، فائر بندی کی: ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان نفیس زکریا نے کہا کہ کل بھوشن یادیو کی والدہ نےبیٹے سے ملاقات کی درخواست کی ہے، جس کا جائزہ لیا جا رہا ہے،کنٹرول لائن پر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا ذکر کرتے ترجمان نے بتایا کہ اس سال جولائی تک بھارت کی جانب سے 542 مرتبہ بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ، جس سے 18 شہری شہید ہوئے،ترجمان نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت خود اپنے ملک میں دہشتگردانہ کارروائیاں کرتا ہے ،اور پھر الزام پاکستان پر لگا دیتا ہے ، نفیس ذکریا نے میڈیکل ویزہ کے حصول کے لئے بھارتی شرائط مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ویزے کے لئے مشیر خارجہ کا سفارشی خط کا مطالبہ سفارتی آداب کے خلاف ہے،

ترجمان نے بتایا کہ افغانستان میں لاپتہ ہونے والے دو سفارتکاروں سمیت مغوی پاکستانی شہریوں کا معاملہ افغان حکومت سے اٹھایا ہے ،کرنل حبیب ظاہر کے حوالے سے بھی نیپالی انتظامیہ سے مسلسل رابطہ میں ہیں،

Most Popular