خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں،5 افراد جاں بحق،6 زخمی

خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں،5 افراد جاں بحق،6 زخمی

ملک کے بعض دیگر حصوں کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث مکانات گرنے اور مختلف حادثات میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ 6افراد زخمی ہوئے ہیں ۔6گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ 4گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔مون سون کی حالیہ بارشوں میں ہونے والے نقصانات پر پی ڈی ایم اے نے اپنی رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں پانچ افراد تیز بارشوں کے باعث مکانات اور دیواریں گرنے سے جاں بحق ہوئے ۔دوافراد ہری پورجبکہ ایک ایک بچہ مردان ،صوابی اوربونیر میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ تیز بارشوں کے باعث 6 افراد زخمی بھی ہوئے جو کہ متعلقہ اضلاع کے ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث 6 گھر مکمل تباہ جبکہ چار گھروں کو جزوی نقصان پہنچاہے۔ ایبٹ آباد، نتھیاگلی اور ایوبیہ میں رات بھر کی شدید بارشوں سے کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں ۔ دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

Most Popular