پاکستان میں سیاسی بحران پر بھارت کو بھی تشویش لاحق ہو گئی

پاکستان میں سیاسی بحران پر بھارت کو بھی تشویش لاحق ہو گئی

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ اگر سپریم کورٹ جے آئی ٹی رپورٹ نافذ کرتی ہے تو اگلے ہفتے نواز شریف گھر چلے جائیں گے یا پھر بے اختیار ہو جائیں گے، جو کہ سیکیورٹی کے حوالے سے بھارت کیلئے تشویش کا باعث ہے ، پاک بھارت مذاکرات پہلے ہی تعطل کا شکار ہیں ، آستانہ میں نواز مودی ملاقات سے ان کی بحالی کی امید پیدا ہوئی تھی لیکن یہ مسکراہٹوں کے تبادلے سے آگے نہیں بڑھ سکی، اخبار نے مزید لکھا نواز شریف کے ہٹنے کا مطلب ہوگا کہ اسلام آباد میں بالکل نئی حکومت ہوگی جو بھارت کے ساتھ تعلقات کو سمجھنے سے قاصر ہوگی ، جس کا صاف صاف مطلب ہے کہ معاملات پاک فوج کے ہاتھوں میں چلے جائیں گے، یہ بھی ممکن ہے کہ پردے کے پیچھے سے تمام معاملات فوج کے ہی ہاتھوں میں ہوں، ٹائمز آف انڈیا نے اپنے مضمون میں لکھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد نواز شریف کی پوزیشن کمزور ہوئی ہے جو بھارت کیلئے تشویشناک ہے، پاکستان میں غیر متوقع حالات پیدا ہوئے تو کشمیر کی صورتحال بھی کشیدہ ہو جائے گی، جس کے بعد کشمیر میں آزادانہ حکومت کیلئے عالمی برادری کا دباؤ بڑھ سکتا ہے، دہلی میں حکومتی حلقوں نے نواز شریف کے بعد پیدا ہونے والے ممکنہ حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنی تیاری مکمل کرلی ہے

Most Popular