شدید گرمی نے ملک کے بیشتر علاقوں میں لوگوں کے پریشان کر دیا۔

شدید گرمی نے ملک کے بیشتر علاقوں میں لوگوں کے پریشان کر دیا۔

اندرون سندھ اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں لوگ شدید گرمی سے پریشان ہیں، لاڑکانہ دادو،جیکب آباد، نواب شاہ اور سبی میں سورج آگ برسا رہا ہے، کئی علاقوں میں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک ہے، جنوبی پنجاب کے کئی علاقوں میں بھی پارہ ہائی ہے، رحیم یار خان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان میں گرمی کے باعث دن کے وقت نظام زندگی معطل ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں بدستور گرمی رہے گی، تاہم ملتان ،سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، مالاکنڈ ڈویژن، کشمیر، گلگت بلتستان اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے،پیر کے روز کوئٹہ ڈویژن اورکشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

Most Popular