ننکانہ صاحب کے علاقے شاہ کوٹ میں محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی , پانچ دہشت گرد ہلاک , اسلحہ برآمد

ننکانہ صاحب کے علاقے شاہ کوٹ میں محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی , پانچ دہشت گرد ہلاک , اسلحہ برآمد

انسداد دہشت گردی کے ادارے سی ٹی ڈی نے ننکانہ صاحب میں تھانہ صدر شاہ کوٹ کے علاقے نودے میں دہشت گردوں کی اطلاع پر رات گئے کارروائی کی۔ جس پر دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پرفائرنگ کردی۔ مقابلے کے دوران سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے پانچ دہشت گرد ہلاک جبکہ تین رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ملزمان دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ، دو کلو گرام بارودی مواد اور دو موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں ہیں۔

Most Popular