کوئٹہ میں امن کیلئے ایف سی اور پولیس کی مشترکہ کارروائیاں جاری، سریاب میں آُپریشن کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا

کوئٹہ میں امن کیلئے ایف سی اور پولیس کی مشترکہ کارروائیاں جاری، سریاب میں آُپریشن کے دوران  پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا

کوئٹہ کے علاقے سریاب میں ایف سی اور پولیس نے مشترکہ ایکشن کیا ، اس دوران گھر گھر تلاشی بھی لی گئی ، آپریشن کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، ترجمان ایف سی کے مطابق گرفتار افراد نے اسلحہ بھی برآمد ہو ا، جبکہ منشیات بھی پکڑی گئیں ، زیرحراست افراد کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ، کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کر رہے ہیں، اس دوران کئی مطلوب دہشتگردوں سمیت دیگر ملزمان کو حراست میں لیا جا چکا ہے

Most Popular