مغربی ہواؤں کا سسٹم پاکستان داخل ہوگیا۔ تیار رہیں بارشیں آنے والی ہیں۔

مغربی ہواؤں کا سسٹم پاکستان داخل ہوگیا۔ تیار رہیں بارشیں آنے والی ہیں۔

سردی آنہیں رہی سردی آگئی ہے، بارش برسانے والا سسٹم ایران سے بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہو گیا، جس کے بعد بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کے بعد سردی کی لہر بڑھ گئی ۔ چمن، پشین، زیارت، قلعہ عبداللہ اور قلات میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں میں بارش کا سسٹم پہنچنے میں مزید تین دن لگیں گے، آئندہ تین دن میں بادل جم کر برسیں گے، جس سے سموگ اور دھند کی شدت میں کمی ہو جائے گی، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بلوچستان، سندھ فاٹا خیبرپختونخوا کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو گی۔ پنجاب کے مختلف شہروں اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش سے سردی کی لہر میں اضافہ ہو گا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی تین گلگت،کالام،استور مین صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Most Popular