رکن کےپی اسمبلی ضیااللہ آفریدی نے اپنے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس کا جواب جمع کرادیا

رکن کےپی اسمبلی ضیااللہ آفریدی  نے اپنے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس  کا جواب جمع کرادیا

چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے ضیااللہ آفریدی کیخلاف عمران خان کے ریفرنس پرسماعت کی۔ چیف الیکشن کمشنرنے تاخیر سے جواب جمع کرانے سےمتعلق استفسارکیا تو لطیف کھوسہ نے آگاہ کیا کہ عائشہ گلالئی ریفرنس کے فیصلے کا انتظارکررہے تھے آئندہ سماعت پر دلائل دیں گے ، الیکشن کمیشن نے سماعت 23 نومبرتک ملتوی کردی ،میڈیا سے گفتگو میں لطیف کھوسہ نے کہنا تھا کہ عمران خان کا زیرو کرپشن کا ایجنڈے پرعمل درآمد نہیں ہو رہا ،وزیراعلی خیبرپختونخواہ کرپشن میں ملوث ہیں جہاں احتساب کا کوئی نام ونشان نہیں ، کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے پر ضیااللہ آفریدی کو پارٹی سے نکالا گیا. لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ نیب کوشریف برادران کے خلاف فوری کارروائی کرنی چاہیے تھی وعدہ معاف گواہ کا بیان سے انحراف ہونے پرمجرم کے برابرسزا ملتی ہے۔

Most Popular