الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قراردینے پر فیصلہ محفوظ کرلیا
چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کوکالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی ، وکیل درخواست گزار نے دلائل میں انتخابات کالعدم قراردینے کی استدعا کی ۔ انکا کہنا تھا کہ ڈمی انٹرا پارٹی انتخابات کروا کرتحریک انصاف نے پارٹی آئین کی خلاف ورزی کی ، بابراعوان نے دلائل میں دائراختیارچیلنج کرتےہوئےکہاکہ انٹراپارٹی انتخابات میں ہرچیزشفاف تھی۔ الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل سننے کےبعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو اٹھائیس نومبر کو سنایا جائے گا۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعوان نے کہا کہ حکمراں جماعت نے سپریم کورٹ سے نااہل شخص کوپارٹی کا صدربنایا ، تخت لاہورکے کارندے اداروں پر حملہ آور ہیں۔ حالات بہترکرنے کیلئے وقت سے پہلے انتخابات کرانے ہونگا۔ انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائریہ درخواست ردی کی ٹوکری میں جائے گی