افغان علاقے میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ ضروری ہے:ترجمان آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور

 افغان علاقے میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ ضروری ہے:ترجمان آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور

ترجمان آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کہتے ہیں کہ پاکستان نے سرحد پر سیکیورٹی کے حوالے سے اپنا کام پورا کرلیا ہے، سرحدی علاقوں کو کلیئر کرالیا گیا ہے، سرحد پر باڑ لگائی جارہی ہے، نئی چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں، جبکہ سیکیورٹی انتظامات کو بھی مزید سخت کردیا گیا ہے،ہمارے لئے سرحد کے دونوں جانب فورسز اور شہریوں کی جانیں قیمتی ہیں، تاہم افغانستان کی جانب سے سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے گئے جس کے باعث دو پاکستانی جوان شہید ہوگئے، ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی جانب سے فریقین کو سیکیورٹی کے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، افغان سرحد پر بہتر انتظامات کے ساتھ ساتھ دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ بھی ضروری ہے۔

Most Popular