آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےدس دہشت گردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی دہشت گردمعصوم افراد خواتین پولیوورکرزاورسکیورٹی اہلکاروں کےقتل میں ملوث ہیں

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےدس دہشت گردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی دہشت گردمعصوم افراد خواتین پولیوورکرزاورسکیورٹی اہلکاروں کےقتل میں ملوث ہیں


آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث دس دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی ہے,دہشت گرد بے گناہ افراد, خواتین پولیو ورکرز، پولیس حکام اور مسلح افواج کے اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہیں ان میں سے بیشتر کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔ سزائے موت پانے والوں میں محمد شاہد عمر، حسین شاہ، ظفر اقبال،انور زیب ، عبیدالرحمان شیرعالم ،عطاء اللہ، مشتاق خان، اصغر خان اور شمس القمر شامل ہیں, مجرم محمد شاہد دوخواتین پولیو ورکرز اور این جی او کے گیارہ ورکرز کا قاتل ہے,سزا پانے والا مجرم حسین شاہ پاک فوج کے میجر مصطفیٰ اور کیپٹن وسیم کے قتل میں ملوث ہے اس کے علاوہ اس پر کئی سیکیورٹی اہلکاروں کےقتل کا الزام بھی ثابت ہوا ہے,انور زیب لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ خاقان افضل کے قتل اور پولیس سب انسپکٹرعمر کا گلا کاٹنے میں ملوث ہے,دہشت گرد ظفر اقبال قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملے میں ملوث ہے, عبیدالرحمان نے معصوم افراد کو قتل کیا مجرم دھماکہ خیز مواد بنانے میں بھی مہارت رکھتا ہے,دہشت گرد شیرعالم سکیورٹی اہلکار اور بےگناہ شہریوں کے قتل میں ملوث ہے,عطاءاللہ ،مشتاق خان اوراصغر خان نے سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں کئی اہلکار شہید ہوئے,دہشت گرد شمس القمربھی قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے اور پولیس اہلکاروں سمیت شہریوں کے قتل میں ملوث ہے,تمام دہشت گردوں نے فوجی عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کیا جس کے بعد انہیں سزائے موت سنائی گئی

Most Popular