آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے10دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

 آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے10دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 10دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد معصوم شہریوں، خواتین ، پولیو ورکرز ، پولیس آفیشل اور مسلح افواج کے اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے ان دہشتگردوں میں محمد شاہد عمر ، حسین شال، ظفر اقبال، انورزیب، شیر عالم، شمس القمر، عطاء اللہ ، مشتاق خان، عبیدالرحمان اور اصغر خان شامل ہیں سزائے موت پانے والا شاہد عمر دو خواتین پولیو ورکرز این جی او کے 11ورکروں کا قاتل ہے جبکہ حسین شال ، میجر مصطفٰی کیپٹن وسیم کے قتل میں ملوث تھااور اس پر کئی سیکورٹی اہلکاروں کے قتل کا الزام بھی ثابت ہوا جبکہ ظفر اقبال ایف سی کے اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا انور زیب نے پولیس سب انسپکٹر عمر کا گلہ کاٹا تھا عبیدالرحمان ٹی ٹی پی کا رہنما تھا اور اس نے کئی معصوم شہریوں کو قتل کیا تھا شیر عالم بھی ٹی ٹی پی کا سرگرم رکن تھا اور قانون نافذ کرنیو الے اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا عطااللہ ، مشتاق اور اصغر سیکورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے شمس القمر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کا قاتل تھاگرفتاری کے وقت ان دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا تھا تمام مجرموں کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے اور جرم ثابت ہونے پر فوجی عدالتوں نے انہیں سزائے موت سنا دی تھی۔ ۔ واضح رہے گزشتہ ماہ بھی آرمی چیف نے 7 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی تھی۔

Most Popular