ائیرپورٹس پر میڈیا کوریج پر پابندی کے خلاف پٹیشن کی جلد سماعت کے لئےلاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

ائیرپورٹس پر میڈیا کوریج پر پابندی کے خلاف پٹیشن کی جلد سماعت کے لئےلاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

صحافتی تنظیموں کی جانب سے دائر متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن نے ائیرپورٹس پر ہونے والی کرپشن اور بے ضابطگیاں چھپانے کیلئےمیڈیا کوریج پر پابندی عائد کی ہے۔ میڈیا کوریج پر پابندی سے حجاج کرام کی واپسی میں ہونے والی مشکلات کی کوریج نہیں ہوسکی جس سے حجاج کے اہل خانہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ائیرپورٹ پر اندرون ملک اور بیرون ملک مسافروں سے بدسلوکی کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔ فلائٹس کی تاخیر معمول بن چکی ہے۔ میڈیا کوریج پر پابندی آزادی اظہار رائے پر پابندی کے مترادف ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ائیرپورٹس پر میڈیا کوریج کی پابندی ختم کرنے احکامات صادر کئے جائیں۔

Most Popular