ایل او سی پر بھارت نے کوئی سرجیکل سٹرائیک نہیں کی،

 ایل او سی پر بھارت نے کوئی سرجیکل سٹرائیک نہیں کی،

پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارتی نیوز چینل انڈیا ٹوڈے کو انٹرویو دینے ہوئے کہا کہ انتیس ستمبر کو ایل او سی پر کوئی سرجیکل سٹرائیک نہیں محض فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا،، اگر ایسا ہوتا تو پاکستانی فوج کی جانب سے اس کا بھرپور جواب دیا جاتا،، پاکستانی پولیس افسر کی آڈیو ٹیپ کو عبدالباسط نے من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے جھوٹے ثبوت کو کسی بھی وقت پیش کیے جاسکتے ہیں،، پاکستان اس دعوے کو مانتا ہی نیں اس لیے ثبوت کا مطالبہ کرنا بھی بےبنیاد ہے،، پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ سارک سربراہ کانفرنس منسوخ نہیں مؤخر ہوئی ہے،، آئندہ کانفرنس کی میزبانی پاکستان ہی کرے گا،، پاک بھارت تعلقات پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے،، دو سال سے اسلام آباد کی جانب سے مذاکرات کی کوشش کی جارہی ہے،، مگر بھارت مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کو تیا ہی نہیں،، بلوچستان کے بارے میں پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ بلوچی محب وطن قوم ہے،،،۔۔۔

Most Popular