سپروائزری کمیٹی کی جانب سے وکلاء کو شوکاز نوٹس جاری

 سپروائزری کمیٹی کی جانب سے وکلاء کو شوکاز نوٹس جاری

ضلعی عدلیہ کے ججز سے بدتمیزی کرنے والے وکلاء کے لائسنس معطل کئے جانے پر سپروائزری کمیٹی کے اقدام کے خلاف لاہور بار کے وکلا نے عدالتوں کا جزوی بائیکاٹ کیا، ہڑتال کے باعث وکلاء لاہور کی سیشن، سول اور خصوصی عدالتوں میں اہم نوعیت کے مقدمات میں بھی پیش نہ ہوئے، فوری اور عمومی نوعیت کے مقدمات میں وکلاء کی عدم پیشی پر ہزاروں مقدمات کی سماعت متاثر ہوئی، جس کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، وکلاء رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ججز سے بدتمیزی کرنے والے وکلاء کے خلاف کارروائی کرنا پنجاب بار کونسل کا اختیار ہے، عدالت عالیہ کی جانب سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں قائم سات رکنی سپروائزری کمیٹی کی تشکیل غیرقانونی ہے ۔۔۔

Most Popular