لاہور ہائی کورٹ نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کالعدم قرار دینے کی درخواست پروفاقی حکومت کودوبارہ نوٹس جاری کردیا،

لاہور ہائی کورٹ نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کالعدم قرار دینے کی درخواست پروفاقی حکومت کودوبارہ نوٹس جاری کردیا،


کیس کی سماعت میں درخواست گزارکےوکیل نے موقف اختیارکیا،،کہ حکومت نےسیاسی مقاصد کےلیے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے ذریعےٹیکس چوروں کو تحفظ دیا ہے،،ٹیکس ایمنسٹی سکیم عام شہریوں سےامتیازی سلوک
اور جزا و سزا کےاصولوں کےمنافی ہے،،آئین کےتحت بھی شہریوں سے امتیازی سلوک نہیں کیا جاسکتا،،نہ ہی ٹیکس چوروں کو رعایت دی جاسکتی ہے،،انہوں نے عدالت سےاستدعا کی،،کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے لیے انکم ٹیکس ایکٹ میں ترمیم کی جائے اور سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے حکومت کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی اس سکیم کو کالعدم قرار دیا جائے،،سرکاری وکیل نے جواب داخل کرنے کے لیےعدالت سےمزید مہلت طلب کی،،جس پر عدالت نے وفاقی حکومت کوبیس اکتوبرکے لئےدوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،

Most Popular