متنازع پریس رپورٹ پر وزارت داخلہ کا دو ٹوک موقف ,انکوائری مکمل ہونے تک کسی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ,ذرائع وزارت داخلہ

متنازع  پریس رپورٹ پر وزارت داخلہ کا دو ٹوک موقف ,انکوائری مکمل ہونے تک کسی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ,ذرائع وزارت داخلہ

وزارت داخلہ کے ذرائع نے واضح کیا ہے کہ متنازعہ پریس رپورٹ پر انکوائری مکمل ہونے تک کسی کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جائیگا ۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے اس سلسلے میں بلا جواز قیاس آرائی سے گریز کیا جائے۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق متعلقہ صحافی کا نام اس لیے ای سی ایل میں ڈالا گیا کیونکہ انہوں نے تحقیقات کا اعلان ہوتے ہی اگلے روز دبئی کیلئے ٹکٹ بک کرا لی تھی ۔باقی افراد جن کا اس انکوائری سے تعلق ہے اگر کسی نے بیرون ملک جانے کی کوشش کی تو اس کا نام بھی ای سی ایل پر ڈال دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق معاملے کی انکوائری آئندہ دو تین روز میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔۔ واضح رہے کہ ڈان نیوز پیپر کے صحافی سیرل المیڈا نے حساس اجلاس سے متعلق خبر دی تھی جسے عسکری حلقے میں ناپسندیدگی سے دیکھا گیا۔۔ صحافی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر صحافتی تنظیموں ںے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ صحافی کی بجائے خبر دینے والے ذرائع کیخلاف کارروائی کی جائے۔

Most Popular