ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی یوم عاشور کا مرکزی جلوس اختتام پذیر ہو گیا۔

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی یوم عاشور کا مرکزی جلوس اختتام پذیر ہو گیا۔

شہرقائد میں یوم عاشور کی مرکزی مجلس نشتر پارک میں ہوئی جس سے علامہ طالب جوہری نے خطاب کیا اور امام عالی مقامؓ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ مجلس کے اختتام پر وہیں سے مرکزی جلوس بوتراب اسکاؤٹ کی قیادت میں برآمد ہوا جو نمائش چورنگی، سی بریز پلازہ، صدر، ایمپریس مارکیٹ سے ہوتا ہوا تبت سینٹر پہنچا۔ عزاداران حسین نے تبت سینٹر پر نمازظہرین ادا کی۔ جلوس ایم اے جناح روڈ، ریڈیو پاکستان، جامع کلاتھ اور بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔ مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کیلئے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بتایا کہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔عاشورہ کا جلوس امام عالی مقامؓ سے منسوب ہے جنہوں نے باطل قوتوں کے آگے جھکنے کے بجائے اپنا سر کٹوانے کو ترجیح دی۔ نواسہ رسولؓ نے اپنی شہادت سے دنیا کو پیغام دیا کہ حسینیت میں ہی بقا ہے۔

Most Popular