نیب ریفرنس تو فائل کردیتی ہےبعد میں بھول جاتی ہے،:-جسٹس امیر ہانی مسلم

نیب ریفرنس تو فائل کردیتی ہےبعد میں بھول جاتی ہے،:-جسٹس امیر ہانی مسلم


جسٹس امیرہانی مسلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نےسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیس کی سماعت کی،،نیب نے عدالت میں خفیہ رپورٹ جمع کرائی،،جس میں بتایا گیا،،کہ ایک ادارے کو بارہ ہزار کے بجائے تیرہ ہزار ایکڑ سے زائد زمین الاٹ کی گئی،،جس کی مالیت سات ارب چھیاسی کروڑ روپے ہے،، جس میں سےایک ارب چھیاسٹھ
کروڑ روپے وصول کیے جا
چکے ہیں،،عدالت نے نیب کی سست روی پر برہمی کااظہار
کیا،،جسٹس امیر ہانی مسلم نےریمارکس دیئے،،کہ نیب ریفرنس تو فائل کردیتی ہے،،
بعد میں بھول جاتی ہے،، چھ چھ سال سے انکوائریاں زیر التوا ہیں،،نیب کی جانب سے زمینوں کی الاٹمنٹ سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی گئی،،جس پر عدالت نے نیب کو پنتالیس روز میں ریفرنس اور حتمی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی،،

Most Popular