وزيراعظم نوازشريف سے وفاقی وزيرداخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی،

وزيراعظم نوازشريف سے وفاقی وزيرداخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی،


ذرائع کے مطابق وزيراعظم ہاؤس ميں ہونے والی ملاقات ميں وزيرداخلہ چودھری نثار نے وزيراعظم کو سرل الميڈا انکوائری ميں پيش رفت سے آگاہ کيا،،وزيراعظم نے نيشنل ايکشن پلان کے تمام نکات پر عمل درآمد کی رفتار تيز کرنے
کی ہدايت کرتے ہوئے کہا،،کہ حکومت ،فوج اور عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہيں،،نيشنل ايکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے کسی سطح پر کوئی ابہام نہيں،،وزيراعظم نے محرم ميں ملک بھر ميں امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے پر وزيرداخلہ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعريف بھی کی،،اجلاس میں عمران خان کی جانب سے تیس اکتوبر کو اسلام اباد بند کرنے کی کال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،،

Most Popular