وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پرامن یوم عاشور پر تمام سیکیورٹی ایجنسیز کو خراجِ تحسین کیا

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پرامن یوم عاشور پر تمام سیکیورٹی ایجنسیز کو خراجِ تحسین کیا


یوم عاشور پر امن یقینی بنانے پر وزیر داخلہ چودھری نثار نے سکیورٹی ایجنسیز اور فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ پاک فوج، رینجرز، ایف سی اور تمام صوبوں کی پولیس نے عشرہ محرم کے دنوں میں انتہائی اعلیٰ معیار کی سیکیورٹی فراہم کی، خطرات کے باوجود پاکستان کے طول و عرض میں پرامن ماحول یقینی بنایا گیا۔۔ وہ سکیورٹی ایجنسیز کے ساتھ اہل تشیع اور دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے تعاون پر بھی شکر گزار ہیں۔۔ وزیر داخلہ نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ عوام کے تعاون سے ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا۔۔۔

Most Popular