ترکی نے افغان مسئلے پر پاکستان کی حمایت کے عزم کا اعادہ کردیا

 ترکی نے افغان مسئلے پر پاکستان کی حمایت کے عزم کا اعادہ کردیا

وزیر خارجہ خواجہ آصف ایک روزہ دورے پر ترکی پہنچے جہاں انہوں نے انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیر اعظم بن علی یلدرم سے ملاقاتیں کیں،، ترک وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ،، پاکستان اور ترکی کے دیرینہ تعلقات ہیں،،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دیں، ساٹھ ہزار پاکستانیوں نے دہشتگردی کے خلاف قیمتی جانیں گنوائیں، ترکی پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتا ہے ،، عالمی برادری پاکستان کی قربانیاں تسلیم کرے،، انہوں نے اعلان کیا کہ افغانستان کے معاملے پر ترکی پاکستان کی حمایت کرتا ہے،، خواجہ آصف کی ترک صدر سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، خطے کی صورتحال اور بین الاقوامی امور پر بات کی گئی،، اس موقع پر ترک قیادت نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کیلئے نیک تمناؤں کا پیغام بھی دیا

Most Popular