دہشت گرد گروپ انصار الشریعہ پر جلد پابندی عائد کردی جائے گی،حکومت دہشتگرد گروپ کا پورا نیٹ ورک توڑنے کے لئے پرعزم ہے:وزیرداخلہ احسن اقبال

 دہشت گرد گروپ انصار الشریعہ پر جلد پابندی عائد کردی جائے گی،حکومت دہشتگرد گروپ کا پورا نیٹ ورک توڑنے کے لئے پرعزم ہے:وزیرداخلہ احسن اقبال

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما پرکراچی میں حملے میں ملوث دہشت گروپ انصارالشریعہ پرجلد پابندی لگا دے گی۔حملے کے ماسٹرمائنڈ کو گرفتارکرلیا گیا ہے، باقی ملزمان کو بھی جلد گرفتارکرلیا جائے گا،،انھوں نے کہا کہ یہ بڑی کامیابی ہے اورحکومت اس گروپ کا پورا نیٹ ورک توڑنے کے لئے پرعزم ہے۔ڈی جی رینجرزسندھ نے انہیں اس واقعے سے متعلق پیشرف سے آگاہ کیا ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی آزادی حاصل ہے تاہم کسی تشدد پسند گروپ یا پارٹی کوانارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Most Popular