آئی جی سندھ اپنا کام کررہے ہیں حکومت کی طرف سے ان کے کام میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے:وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ

آئی جی سندھ اپنا کام کررہے ہیں حکومت کی طرف سے ان کے کام میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے:وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ

ٹنڈوالہیارمیں ٹیچرانسٹیٹیوٹ سینٹرکی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سرگودھین اسپرٹ ٹرسٹ پبلک اسکول بہترین تعلیمی ادارہ ہے،سکول کی جانب سے بنائے جانیوالے ٹیچر ٹریننگ سینٹر کے تمام اخراجات سندھ حکومت برداشت کریگی، ،انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت پرائیویٹ سیکٹرکے ساتھ ملکرسندھ کے بند اسکولوں کو بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔۔ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اسکولوں میں بائیو میٹرک کا نظام آنے سے گھوسٹ اساتذہ اپنی ڈیوٹیوں پرپابندی سے آرہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ سندھ میں تعلیمی نظام ابتر ہے آج وہ سرگودھین اسپرٹ پبلک اسکول جیسے ادارے کو دیکھیں جو پاکستان بھرکے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے زیورسے آراستہ کررہا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت اندورنی اختلافات ختم کرنے میں ناکام نظرآتی ہے وہ حکومت کیا چلائے گی۔

Most Popular