دہشتگرد کلبھوشن یادیو کے کیس میں بھارت نے عالمی عدالت انصاف میں جواب جمع کرادیا
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارت نے عالمی عدالت انصاف میں جمع کرائے گئے اپنے جواب میں پرانا الزام دہرایا ہے، بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان نے کلبھوشن یادیو تک رسائی نہ دے کر ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کی، عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ،، پاکستان اگلے تین ماہ میں یعنی تیرہ دسمبر تک اپنا تحریری جواب جمع کرائے گا،، جس کے بعد زبانی دلائل کا سلسلہ شروع ہوگا،، اور دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا جائے گا،، کلبھوشن یادیو کو پاکستان کی فوجی عدالت نے دس اپریل کو جاسوسی اور دہشتگردی کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی ، جس کے خلاف بھارت نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرکے حکم امتناع حاصل کیا تھا