اسلامی اتحاد ابھی قائم نہیں ہواصرف ہم آہنگی ہوئی، اتحاد کی تفصیلات مشترکہ اجلاس میں پیش کرینگے,وزیر دفاع خواجہ آصف

 اسلامی اتحاد ابھی قائم نہیں ہواصرف ہم آہنگی ہوئی، اتحاد کی تفصیلات مشترکہ اجلاس میں پیش کرینگے,وزیر دفاع خواجہ آصف

سعودی عرب کی سربراہی میں فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت کے معاملے پر قومی اسمبلی میں تحریک انصاف نے تحریک التوا پیش کی۔۔ تحریک التوا میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین پابند بناتا ہے کہ ریاست مسلم ممالک کے درمیان اتحاد اور بہتر تعلقات کیلئے پر امن کوششیں کرے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت سب سے پہلے اتحاد کی نوعیت واضح کرے۔حکومت ٹی او آرز واضح کرے اور بتائے کہ اتحاد کیوں قائم کیا گیا،اسد عمر نے کہا کہ اتنا بڑا فیصلہ کیا گیا، وزیر دفاع کے متضاد بیانات نے ابہام پیدا کردیا،عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اس سے قبل بھی کئی اتحادوں میں شامل ہوا،پاکستان کسی خفیہ الائنس کا متحمل نہیں ہو سکتا، الائنس کے اندرپاکستان کردار اور طریقہ وضع ہو نا چاہیے، وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک التوا پر جواب میں ایوان کو بتایا کہ اسلامی اتحاد ابھی قائم نہیں ہوا۔41 ممالک نے صرف معاملات طے کئے ہیں۔وزیر اعظم اور راحیل شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران اس بارے اتفاق ہوا، یہ اتحاد دہشت گردی کے خلاف قائم کیا جا رہا ہے، مئی میں ہونیوالے اجلاس میں اتحاد کی تفصیلات طے ہونگی تو پارلیمان میں پیش کرینگے۔سعودی عرب کی خواہش تھی کہ جب بھی اتحاد بنے راحیل شریف اس کی سربراہی کریں۔جب معاملات طے ہوں گے تب راحیل شریف این او سی کیلئے درخواست دیں گے۔این او سی کی تفصیلات بھی مشترکہ اجلاس میں پیش کرینگے

Most Popular