سندھ حکومت نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیردیا، وزیراعظم نوازشریف

 سندھ حکومت نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیردیا، وزیراعظم نوازشریف

جیکب آباد میں مسلم لیگ نون کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے سندھ حکومت پر طنز کے نشتر برسادیئے، ان کا کہنا تھا کہ عوام کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ سندھ حکومت نے انہیں ناامید کیا ہے، اگر وہ صوبائی حکومت سے ناامید نہ ہوتے تو میری طرف نہ آتے، میرا صوبائی حکومت سےسوال ہے کہ اس عوام کا تو کچھ خیال کیا ہوتا،اب نعروں پرنہیں کچھ کرنےسےووٹ ملےگا,وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جیکب آبادمیں پینے کیلئے صاف پانی نہیں جبکہ شہر میں ہیپاٹائٹس سب سے زیادہ ہے، دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی لیکن جیکب آباد سو سال پہلے والا ہے، چاہتا ہوں جیکب آباد میں خوشحالی آئے،یقین دلاتا ہوں سندھ کی عوام کے حالات بدلیں گے، نوازشریف کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہر طرف کچرا اور دھول اڑتی نظر آتی ہے، ہمارے آنے سے پہلے سندھ میں ڈاکو راج تھا، اقتدار میں آکر سب سے پہلے کراچی میں امن وامان کی صورتحال کو ٹھیک کیا

Most Popular