ملک میں قیامت خیز گرمی نے ہر کسی کو بے حال کر دیا۔

ملک میں قیامت خیز گرمی نے ہر کسی کو بے حال کر دیا۔

سورج سوا نیزے پر آ گیا۔ اپریل میں ہی جون والی گرمی نے ہر کسی کو بے حال کر دیا۔ قیامت خیز گرمی کے باعث معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہوئے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہینگے، سندھ ، جنوبی و وسطی پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں قیامت خیز گرمی پڑیگی، کئی شہروں میں درجہ حرارت پینتالیس سے اوپر ہی رہے گا۔
ادھر کراچی میں بھی شدید گرمی کے باعث معمولات زندگی متاثر ہیں، انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں پانی کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ شہریوں کو غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے، ہیٹ سٹروک سینٹرز بھی قائم کر دیئے گئے ہیں، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اور پانی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کا کہا گیا ہے۔
لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں بھی صورتحال مختلف نہیں، جہاں سورج پوری آب و تاب سے چمک رہا ہے، شدید گرمی کے باعث مشروبات کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا ہے، محمکہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ گرمی شہید بینظیر آباد، سبی، تربت ، لاڑکانہ، چھور اور لسبیلا میں پڑی، جہاں درجہ حرارت سینتالیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا ، مٹھی ، موہنجوداڑہ، جیکب آباد ، حیدر آباد ، بڈعیدن ،، رحیم یار خان اور روہڑی میں بھی سورج آگ برساتا رہا جہاں درجہ حرارت چھیالیس ڈگری تک جا پہنچا

Most Popular