چلاس:عوام اور مسافروں کو غیر معیاری کھانا کھلانے .سیاحوں سے زائد قیمتیں وصول کرنےپر ضلعی انتظامیہ کا زبردست کریک ڈاون

چلاس:عوام اور مسافروں کو غیر معیاری کھانا کھلانے .سیاحوں سے زائد قیمتیں وصول کرنےپر ضلعی انتظامیہ کا زبردست کریک ڈاون

چلاس۔عوام اور مسافروں کو غیر معیاری کھانا کھلانے سیاحوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا زبردست کریک ڈاون ہزاروں بھاری جرمانے عائد کر دئے گئے۔میونسپل مجسٹریٹ شیخ فرید نے لیویز فورس کے ہمراہ شاہراہ قراقرم اور اڈے میں واقع سبزی فروشوں اور ہوٹلوں پر چھاپے مارے۔اور کھانوں کا معیار صفائی قیمتیوں کی چیکنگ کی ۔صفائی ستھرائی نہ ہونے اور زائد قیمتیں وصول کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کئے۔اس دوران انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ سیاح ہمارے مہمان ہیں ان کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونی چاہئے انہیں سہولیات کی فراہمی اور سرکاری نرخنامے کے مطابق ہی اشیا اور رہائش فراہم کی جائے۔ انہوں نے غیر ملکی سیاحوں سے زائد قیمت وصول کرنے والے سبزی فروش پر بھی جرمانہ عائد کر دیا ۔ عوامی حل حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو بے حد سراہا۔فوٹیج ہمراہ ہیں

Most Popular