ہمیں چین کی ترقی اور خوشحالی سے سبق سیکھناہے،یہ نظریاتی اختلافات کو ہوا دینے کا وقت نہیں: نواز شریف

 ہمیں چین کی ترقی اور خوشحالی سے سبق سیکھناہے،یہ نظریاتی اختلافات کو ہوا دینے کا وقت نہیں: نواز شریف

چینی صدر شی چن پنگ کی کتاب کے اردو ایڈیشن کی تقریب رونمائی سے خطاب میں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ چین پاکستان عظیم دوست اور شراکت دار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عالمی طاقت اور دنیا کی قیادت کرنے والا ملک ہے، ترقی کے لئے دونوں ممالک کو ثقافتی طور پر قریب آنا ہو گا،،، ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ مل کر سی پیک پر کام کرنے پر فخر ہے، منصوبے سے لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئےگی۔ یہ وقت نظریاتی اختلافات کو ہوا دینے کا نہیں ، مسائل کےحل کیلئےعدم مداخلت اورباہمی اعتمادکوفروغ دیناہے، ان کا کہنا تھا کہ جلدمکمل ہونیوالےمنصوبوں کی تکمیل کی جانب بڑھ رہےہیں، ہمیں دنیا سےغربت کےخاتمےکیلئےمتحرک کرداراداکرناہے، وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ صدرشی چن پنگ چین کےعظیم رہنما اور پاکستان کےبہترین دوست ہیں ان کی کتاب سے چین کی تیزترین ترقی اور طرزحکمرانی کا احاطہ کرتی ہے، کتاب نہ صرف چین بلکہ پوری دنیا کیلئےترقی کا پیغام ہے۔

Most Popular