آرمی چیف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے،

آرمی چیف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے،

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے،،، جہاں کور کمانڈر کراچی نوید مختار نے ان کا استقبال کیا،،، آرمی چیف نے مزار قائد پر حاضری دی اور بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا،، مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی،،، آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کور ہیڈ کوارٹر پہنچے جہاں انہیں کراچی آپریشن اور سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔۔۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے پر سیکورٹی اداروں کی کوششوں کو سراہا۔

Most Popular