حویلیاں طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف مذہبی سکالر جنید جمشید کو کل کراچی میں سپرد خاک کیا جائے گا

حویلیاں طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف مذہبی سکالر جنید جمشید کو کل کراچی میں سپرد خاک کیا جائے گا

حویلیاں طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے معروف مذہبی سکالر جنید جمشید کی نماز جنازہ کل ایک بجے معین خان اکیڈمی ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔ بعدازاں ان کی تدفین جامعہ دارالعلوم کورنگی میں ہو گی۔ جنید جمشید کی میت کو کراچی منتقل کرنے کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے،،، پمز ہسپتال میں جنید جمشید کی میت ان کے بھائی ہمایوں جمشید کے حوالے کرنے کے بعد نور خان ائیربیس سے پاک فضائیہ کے سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کی جائے گی۔ دوسری طرف جنید جمشید کی اہلیہ نیہا جنید کی نماز جنازہ کل لاہور میں ادا کی جائے گی،،، ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ کے مطابق جنید جمشید کی اہلیہ کی میت راولپنڈی سےلاہور روانہ کی گئی،،، ان کی والدہ اور ایک ڈاکٹر نیہا کی میت لے کرروانہ ہوئے۔۔۔ چند روز قبل چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ حویلیاں میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں جنید جمشید ان کی اہلیہ اور ڈپٹی کمشنر چترال سمیت 47 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

Most Popular