نوازشریف: 3سال میں مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھ دی۔بلوچستان میں امید کے چراغ روشن ہورہے ہیں

نوازشریف: 3سال میں مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھ دی۔بلوچستان میں امید کے چراغ روشن ہورہے ہیں

وزیراعظم نوازشریف نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں ہوشاب ،سوراب شاہراہ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہوشاب سوراب شاہراہ سی پیک کی مغربی راہداری کا اہم حصہ ہوگی۔ نیا بلوچستان بننے کا مطلب ہے نیا پاکستان بن رہا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوم کا حق ادار کررہے ہیں۔ ماضی میں بلوچستان کو ترقی سے محروم رکھا گیا۔ دشمن سی پیک کو نقصان پہچانے کی کوشش میں ہیں۔ قوم کی ترقی ایک ویژن سے ہوگی اس کیلئے سنجیدہ قیادت کی ضرورت ہے۔ دوسروں پر کیچڑ اچھالنے والے ہجوم کو تفریح فراہم کرسکتے ہیں قوم کی خدمت نہیں کرسکتےوزیراعظم نے کہا کہ حکومت اور اقتدار تک پہنچنے کے لیے عوامی خدمت کا راستہ اپنایا۔ پاکستان کےعوام فیصلہ کریں گے کہ کون خدمت کےراستے پر چل رہا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے آواران -بیلہ اورپنجگور سے پروم تک سڑک بنانے کا اعلان بھی کردیا۔

Most Popular