وزیراعظم نوازشریف چھوٹی ریاست کے شہزادے کے خط کے پیچھے چھپ رہے ہیں,اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ

 وزیراعظم نوازشریف چھوٹی ریاست کے شہزادے کے خط کے پیچھے چھپ رہے ہیں,اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ

قومی اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے خطاب کیا, اپنی تقریر کے دوران خورشید شاہ نے پانامہ کیس کے معاملے پر حکومت پر تنقید کے نشتر برسائے, انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو بچانے کے لئے طعنے ملے، ہمیں برا بھلا کہا گیا۔ ہم نے ماضی میں ایوان کو بچایا اور مخالفین کو کبھی ردعمل نہیں دیا, خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم جب بھی ایوان میں آتے ہیں، لکھی ہوئی تقریر پڑھتے ہیں, عدالت میں کہا گیا کہ وزیراعظم کی ایوان میں تقریر سیاسی تھی، کیا سیاست جھوٹ کا نام ہے؟ وزیراعظم کا پارلیمنٹ میں تقریر کو سیاسی قرار دینا افسوسناک ہے, جو سیاست کو جھوٹ سمجھتے ہیں وہ آمریت کی سوچ رکھتے ہیں,خورشید شاہ نے کہا کہ جھوٹ ایک لعنت ہے، چاہے وہ بولیں یا کوئی اور، پاکستان کا وزیراعظم چھوٹی ریاست کے شہزادے کے خط کے پیچھے چھپ رہا ہے جو دکھ کی بات ہے, جب کوئی حکمران عوام کو دھوکا دے تو اس پر سوالات اٹھتے ہیں,اس دوران خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ عدلیہ سے زیادہ مقدس ہے، عدلیہ اور دیگر اداروں پر انگلی نہیں اٹھانا چاہتا، پارلیمنٹ ایک سپریم ادارہ ہے جو بڑی قربانیوں کے بعد قائم ہوا,خورشید شاہ نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک جھوٹ دوسرے جھوٹ کو سچ ثابت نہیں کرسکتا, پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی ترجمانی کی

Most Popular