پاکستان نے خطے میں امریکا کی کامیابی کیلئے بھاری قیمت ادا کی، دہشتگردوں کیلئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں، ٹرمپ انتظامیہ پاکستان آئے اور دہشتگردی سے پاک کرائے گئے:طارق فاطمی

پاکستان نے خطے میں امریکا کی کامیابی کیلئے بھاری قیمت ادا کی، دہشتگردوں کیلئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں، ٹرمپ انتظامیہ پاکستان آئے اور دہشتگردی سے پاک کرائے گئے:طارق فاطمی

واشنگٹن میں ایک انٹرویو کے دوران معاون خصوصی وزیراعظم طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ خطے میں درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے پاکستان اورامریکا میں تعلقات کا ہموار رہنا ضروری ہے، دہشتگردی کے خلاف پاکستان اور ٹرمپ کے نظریات ایک ہیں،،، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے میں امریکا کی کامیابی کیلئے بھاری قیمت ادا کی، دہشتگردوں کیلئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان آئے اور دہشتگردی سے پاک کرائے گئے علاقے دیکھے، ہم ایف سولہ طیاروں کی فراہمی روکنے پر پاکستاننے دیگر آپشنز پر غور کیا، امریکا جو بھی اقدام کرے اسے ذٓہن میں رکھنا چاہیے کہ خطے پر اس کے کیا اثرات مرتب ہونگے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس تقریبا تمام ہتھیار امریکی ساختہ ہیں، ہماری پہلی ترجیح ہو گی کہ امریکا سے ہتھیار خریدیں، توقع ہے امریکی انتظامیہ ہماری درخواست پر غور کرے گی، طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ نواز شریف تمام ممالک سے معاشی روابط چاہتے ہیں، اس لئے روس سے تعلقات بڑھایا جارہا ہے۔

Most Popular