پاکستان اور بلوچستان کی ترقی ہمارا ایجنڈا ہے, سی پیک سے بلوچستان دنیا بھر سے منسلک ہوجائے گا,وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری

پاکستان اور بلوچستان کی ترقی ہمارا ایجنڈا ہے, سی پیک سے بلوچستان دنیا بھر سے منسلک  ہوجائے گا,وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق میری ٹائم کانفرنس سے خطاب کیا, انکا کہنا تھا کہ سی پیک صرف پاکستان اورچین کیلئے ہی نہیں دنیا بھر کیلئے گیم چینجرہے, چین سی پیک منصوبے کو کلیدی اہمیت دیتا ہے, سی پیک میں دنیا کے ساٹھ ممالک شامل ہونگے, گوادر میں دو سو پچاس ملین ڈالر کی لاگت سے جدید بین القوامی ایئرپورٹ تعمیر کیا جارہا ہے جو دو ہزار انیس میں مکمل ہوجائے گا, انکا کہنا تھا کہ گوادرکو ماڈرن شہر بنانے کے لئے تمام ادارے ایک پیچ پر ہیں, گوادر میں گزشتہ آٹھ ماہ سے کوئی جرم نہیں ہوا, گوادر سیف سٹی پروجیکٹ منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ صرف سڑکوں کا ہی نہیں ریلوے کا بھی جال بجھارہے ہیں, اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل ذکااللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساحل کی لمبائی ایک ہزار کلومیٹر ہے جو قدرتی آبی وسائل سے مالا مال ہے, پاک بحریہ نے میری ٹائم مفادات کے تحفظ کیلئے مربوط اقدامات کئے ہیں, سی پیک میں وزیراعظم کی دلچسپی ان کے عزم کا اظہار ہے

Most Popular