کراچی آپریشن کےثمرات کوضائع نہیں ہونےدیں گے آپریشن مزید جوش وجذبےکےساتھ جاری رہےگا.شہرسےدہشتگردوں کی باقیات اورٹھکانوں کا بھی خاتمہ کیا جائے گا,آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو

 کراچی آپریشن کےثمرات کوضائع نہیں ہونےدیں گے آپریشن مزید جوش وجذبےکےساتھ جاری رہےگا.شہرسےدہشتگردوں کی باقیات اورٹھکانوں کا بھی خاتمہ کیا جائے گا,آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹر اور رینجرز ہیڈ کوارٹر کراچی کا دورہ کیا, اس موقع پر آرمی چیف کو کراچی آپریشن کی کامیابیوں اور اس سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی, اس دوران امن و امان صورتحال میں واضح بہتری پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا, آرمی چیف نے کراچی کے عوام کی قربانیوں کی بھی تعریف کی, جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کراچ میں امن و امان کی صورتحال کاروباری سرگرمیوں اور معیشت پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہے, آرمی چیف نے کہا کہ کراچی آپریشن کے ثمرات کو پائیدار بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے جبکہ دہشتگردوں کی باقیات اور ان کے ٹھکانوں کا بھی خاتمہ کیا جائے گا, آرمی چیف نے کہا کہ کراچی آپریشن کے ثمرات کو ضائع نہیں ہونے دیں گے جبکہ آپریشن مزید جوش و جذبے کے ساتھ جاری رہے گا, جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پائیدار امن کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت بڑھائی جائے گی اور اس سلسلے میں حکومت کو معاونت فراہم کی جائے گی, اس دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ہدایت کی کہ توجہ مرکوز رکھتے ہوئے کراچی کے امن کو درپیش ممکنہ خطرات کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے,اس سے قبل کراچی پہنچنے پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے آرمی چیف کا استقبال کیا، جس کے بعد آرمی چیف نے مزار قائد پر حاضری دی اور بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا،انہوں نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

Most Popular