آگر پارلیمنٹ میں پانامہ لیکس پر بحث کرنی ہے تو حکومت تیار ہے ایوان میں شور شرابے کی اجازت نہیں دیں گے,خواجہ سعد رفیق

آگر پارلیمنٹ میں پانامہ لیکس پر بحث کرنی ہے تو حکومت تیار ہے ایوان میں شور شرابے کی اجازت نہیں دیں گے,خواجہ سعد رفیق

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق ایک بار پھر مخالفین پر خوب گرجے برسے, انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی جماعت یوٹرن کی ماہر ہے، پتہ نہیں چیئرمین پی ٹی آئی کو کس بات کی جلدی ہے, انہوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر بھی تنقید کی اور کہا کہ پیپلز پارٹی کو سپریم کورٹ جانے سے کس نے روکا ہے؟ پیپلز پارٹی کو علم ہے کہ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں, حیرانگی ہے کہ بلاول بھٹو کرپشن کیخلاف بات کررہے ہیں, پہلے وہ اپنی جانب دیکھیں, اس دوران خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اپوزیشن اگر اسمبلی میں پانامہ پر بحث کرنا چاہتی ہے تو ہم تیار ہیں لیکن ہنگامہ آرائی برداشت نہیں کریں گے, انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کے پی میں عمران خان کے مینڈیٹ کو تحفظ دیا جبکہ خیبرپختونخوا حکومت وفاق پر حملے کرتی ہے اور اسے غیر مستحکم کرنا چاہتی ہے,ایوان میں سپیکر کا گھیراؤ کرنا کون سی جمہوریت ہے

Most Popular