چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا ٹیلیفونک رابطہ، جلد ملاقات کرنے پربات چیت
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کیمم ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنمائوں کے درمیان جلد ملاقات کرنے پر اتفاق ہوا ہے، رہنمائوں نے ملکی سیاسی صورتحال اور بالخصوص کراچی کی سیاست پر تبادلہ خیال کیا ، جبکہ اس دوران فاٹا اصلاحات بل سمیت دیگر قومی امور پر بھی بات چیت کی گئی، یادرہے کہ عمران خان آج کل کراچی کے دورے پر ہیں