پاکستان کے قومی ترانے کے خالق معروف شاعر ابو الاثر حفیظ جالندھری کا یوم ولادت آج منایا جارہا ہے۔

 پاکستان کے قومی ترانے کے خالق معروف شاعر ابو الاثر حفیظ جالندھری  کا یوم ولادت آج منایا جارہا ہے۔

ابوالاثر حفیظ جالندھری چودہ جنوری انیس سو کو بھارت کے علاقہ جالندھر میں پیدا ہوئے۔ حفیظ جالندھری نے شاہنامہ اسلام لکھ کر اسلامی دور کی ابتدائی جنگوں کو نہایت پُر اثر انداز میں نظم کا جامہ پہنانے کا آغاز کیا۔ انہوں نے اردو شاعری اور پاکستان کیلئے مثالی خدمات سر انجام دیں اور قومی ترانہ تحریر کرکے ہمیشہ کیلئے امر ہوگئے وہ غزل گو اور نعت گو شاعر بھی تھے حفیظ جالندھری کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلالِ امتیاز اور صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔ حفیظ جالندھری اکیس دسمبر انیس سو بیاسی کو اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے لیکن ان کی یاد دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔ ان کا لکھا قومی ترانہ ارضِ پاک کی سرزمین پر گونجتا رہے گا۔

Most Popular