محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا،
ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے،، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا،، تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے،، جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کی پیشگوئی کی ہے۔ ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہا،، جبکہ کوئٹہ سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہا،، ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو منفی نو ،گوپس منفی آٹھ ،کوئٹہ، استور، گلگت، ہنزہ منفی سات، زیارت منفی چھ ، قلات،کالام،دیرمنفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔