وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب  شہباز شریف نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے سول، مکینیکل اور الیکٹریکل کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی نے مختلف سٹیشنوں کا دورہ بھی کیا اور انڈر گراؤنڈ حصے میں بھی گئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھاکہ میٹرو ٹرین عام آدمی کو باوقار اور عالمی معیار کی سفری سہولتیں فراہم کرے گی۔ منصوبے پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اورچوبیس گھنٹے کام کیا جائے۔ انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اس منصوبے میں بائیس ماہ کی تاخیر کرائی۔ اب اس پر دن رات کام ہو رہاہے۔ تاخیر کا ازالہ محنت، عزم اور جذبے کے ساتھ کریں گے۔ شہبازشریف نے کہا کہ عوام کو بین الاقوامی معیار کی سفری سہولتوں سے محروم رکھنے والی جماعت نے اپنے صوبے میں کچھ نہیں کیا۔

Most Popular