ملک دشمنوں کی بیخ کنی کیلئے آپریشن رد الفساد پورے زور سے جاری ہے

ملک دشمنوں کی بیخ کنی کیلئے آپریشن رد الفساد پورے زور سے جاری ہے

قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک دشمنوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کیلئے پر عزم، ملک میں فسادیوں کے خاتمے کیلئے آپریشن ردالفساد پورے زور سے جاری ہےآئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی میں سرحد چوکی پر حملہ ناکام بنادیا، دہشتگردوں نے دو خودکش حملہ آووروں سمیت پاک افغان سرحد کے قریب مستھارا پوسٹ پر حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں دو خودکش حملہ آوور مارے گئے، جبکہ دو سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان رینجرز پنجاب اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ غازی خان میں آپریشن کیا، اس دوران دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے دو گروہ پکڑے گئے، گرفتار ملزمان میں خواتین بھی شامل ہیں، دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے یونیفارم بھی برآمد کئے گئے ،،، آئی ایس پی آر کے مطابق برآمد ہونے والا اسلحہ سندھ اور پنجاب میں دہشتگردی کی کارروائیوں کے لئے بھجوایا جانا تھا۔

Most Popular