سپریم کورٹ میں وزیراعظم اور لیگی رہنمائوں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور
سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نوازشریف اور دیگر لیگی رہنماوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائردرخواست کو سماعت کیلئے منظورکرلیا ہے۔درخواست گزار محمد اختر نقوی نے وزیر اعظم اور لیگی رہنماوں پر توہین عدالت کی کارروائی اور نااہلی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعظم اور لیگی رہنماوں نے جے آئی ٹی اورعدالت کے خلاف تقاریر کی ۔ لہذا سپریم کورٹ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں۔درخواست میں وزیر اعظم نوازشریف، دانیال عزیز، طلال چوہدری، طارق فضل چوہدری ، مشاہد اللہ خان ، کیپٹن صفدراور دیگررہنماں کو فریق بنایا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے محمد اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو سماعت کے لئے منظور کرلیا ہے، جسے سترہ جولائی کو جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سنے گا۔