انتخابی اصلاحات کمیٹی نے سیاسی جماعتوں کے لیے انٹراپارٹی انتخابات کی مدت پانچ سال مقرر کردی

انتخابی اصلاحات کمیٹی نے سیاسی جماعتوں کے لیے انٹراپارٹی انتخابات کی مدت پانچ سال مقرر کردی


وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کی زیرصدارت اسلام آباد میں انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی ارکان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے سیاسی جماعتوں کے لیے انٹراپارٹی انتخابات کی مدت پانچ سال مقرر کردی گئی۔ اس موقع پر زاہد حامد کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاسی جماعت پر پانچ سال میں انٹراپارٹی انتخابات کرانا لازم ہوں گے۔ دوسری جانب انتخابی اصلاحات کمیٹی نے انتخابات کے لیے نئے کاغذات نامزدگی فارم کو بھی حتمی شکل دے دی۔ الیکشن کمیشن پانچ کے بجائے ایک ہی کاغذات نامزدگی فارم چھاپے گا۔ مسلم، غیرمسلم، خاتون، سینیٹر اور ٹیکنوکریٹ کے لیے بھی ایک ہی کاغذات نامزدگی فارم ہوگا۔ زاہد حامد نے بتایا کہ ٹیکنوکریٹس کو الگ سے اضافی معلومات فراہم کرنا ہوں گی

Most Popular