سورج نے پھر آگ برسانا شروع کردی۔

سورج نے پھر آگ برسانا شروع کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں پنجاب، بالائی سندھ، سبی،مکران ڈویژن اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم لاہور،راولپنڈی ڈویژن، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران راولپنڈی،ڈی جی خان ڈویژن اورکشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش گڑھی ڈوپٹہ کشمیر میں ستائیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزتشہ روز ملک کا گرم ترین مقام سبی رہا جہاں درجہ حرارت اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ نوکنڈی، دالبندین اوربھکر میں چھیالیس، لاڑکانہ، دادو، تربت، شہید بینظیرآباداورجیکب آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پینتالیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Most Popular