ایف بی آر نے جے آئی ٹی کی درخواست پر جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا

ایف بی آر نے جے آئی ٹی کی درخواست پر جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا

ایف بی آر کے جواب میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی نے جتنے افراد کے بارے میں ریکارڈ مانگا وہ دے دیا گیا ،جے آئی ٹی نے ریکارڈ مختلف اوقات میں مانگا اس لئے ٹکڑوں میں فراہم کیا گیا، کچھ ریکارڈ ایف بی آر میں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے پیش نہ کیا جا سکا،، ایف بی آر نےمزید لکھا کہ پہلے دن سے جے آئی ٹی سے مکمل تعاون کر رہے ہیں،، قانون کے تحت ٹیکس دہندگان صرف چھ سال کا ریکارڈ رکھنے کے پابند ہیں،ایف بی آر نے پرانا ریکارڈ تلاش کرنے کیلئے خصوصی افسران نامزد کئے،ایف بی آر کے سینئر کمشنر نے خود جا کر جے آئی ٹی کو ریکارڈ پیش کیا اور جے آئی ٹی کے تمام سوالوں کے جواب دیئے،،، جے آئی ٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں ایف بی آر سے متعلق مؤقف درست نہیں

Most Popular