آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کورکمانڈر کانفرنس,فاٹا میں ریاست کی رٹ قائم کرنے کے لئے فعال کردار جاری رکھنے کی ہدایت

 آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کورکمانڈر کانفرنس,فاٹا میں ریاست کی رٹ قائم کرنے کے لئے فعال کردار جاری رکھنے کی ہدایت

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کورکمانڈر کانفرنس ہوئی ، کانفرنس میں اندرونی اور بیرونی سکیورٹی صورتحال اور دیگر پیشہ وارانہ امور زیر غور آئے جبکہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں پراظہار اطمینان کیا گیا۔ کانفرنس کے شرکا نے ابھرتے ہوئے جیو سٹریٹیجک ماحول اور اس کی پاکستان کی سکیورٹی سے مطابقت کا مکمل جائزہ لیا، فورم سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے شوال اور شمالی وزیرستان کے ملحقہ علاقوں میں جاری آپریشن پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا، آرمی چیف نے زور دیا کہ فاٹا میں بڑے پیمانے پر ہونے والے آپریشن کے اختتام کی جانب بڑھتے ہوئے ضروری ہے کہ طویل مدت کے استحکام کیلئے آپریشن کی کامیابیوں کو ٹھوس بنایا جائے، جنرل راحیل شریف نے بارڈر منیجمنٹ کو مزید موثر کرنے اور دہشتگردوں سے کلیئر کرائے گئے فاٹا کے علاقوں میں حکومتی رٹ قائم کرنے کے لئے فعال کردار جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ملک بھرمیں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کو بڑھانا ہوگا، انہوں نے آئی ڈی پیز کی گھروں کو واپسی مکمل ہونے پر ضرور دیا ، اس موقع پر آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب میں شہید ہونے والے آفیسرز اور جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا آپریشن کی کامیابیوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا 

Most Popular