ملک کےمختلف شہروں میں3 روزہ انسدادپولیوشروع ہوگئی

ملک کےمختلف شہروں میں3 روزہ انسدادپولیوشروع ہوگئی

پشاور کے بائیس اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیومہم آج سے شروع ہوگئی ہے۔انسداد پولیو مہم میں پچپن لاکھ چھیاسی ہزار دوسو پچاسی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔ محکمہ صحت کے مطابق مہم کے لیے سولہ ہزارموبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں انسداد پولیو مہم کے لیے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ ضلع صوابی میں سیکیورٹی خدشات کے باعث انسداد پولیو مہم مؤخر کردی گئی ہے۔ دوسری جانب فاٹا میں بھی سات روزہ انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری ہے۔ مہم میں نو لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوسے بچاؤکے قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔ کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی ہے۔ پولیو مہم کے دوران تین لاکھ انسٹھ ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ شہر میں پولیو کے قطرے پلانے کے لئے آٹھ سو ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں۔ پولیوٹیموں کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ پنجاب کے چھتیس اضلاع میں ایک کروڑ اسی لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ لاہورشہر کی تمام یونین کونسلز میں آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ انسداد پولیو مہم میں بیالیس سو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ مہم کے دوران پندرہ لاکھ ستر ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ڈی سی او لاہور کے مطابق پولیو کے قطروں کے ساتھ وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جا رہے ہیں۔ سیالکوٹ میں تین روزہ پولیو مہم جاری ہے۔ مہم کے دوران چھ لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو مہم کے لیے گیارہ سو بیس موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

Most Popular